ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: شکاری کی بندوق سے نکلی گولی خاتون کو زخمی کرگئی ؟

کاروار: شکاری کی بندوق سے نکلی گولی خاتون کو زخمی کرگئی ؟

Sun, 06 Dec 2020 20:32:18    S.O. News Service

کاروار:6؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) جنگلات میں پھر سے گولیوں کی گونج سنائی دینے سے دیہی علاقے کے عوام میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔فاریسٹ ملکیت اور جنگلی جانوروں کے شکار کرنے والے شکاریوں کی بندوق سے معصوم لو گ سہمے ہوئے ہیں۔ تعلقہ کے جنگلات میں ہمیشہ دیسی بندوق کی گونج سنائی دیتی رہتی ہے، مگر ان کا سامنا کرنے کے لئے فاریسٹ عملے کےپاس مناسب ہتھیار نہیں ہونے کی وجہ سے وہ بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ فصل کی حفاظت و نگرانی کے بہانے بندوق کا لائسنس لےکر جنگل کے راجا بننے والوں کی مخالفت کوئی آسان نہیں ہے، اسی لئے بندوق بردار بغیر کسی لگام کے سلوک کئےجانے کا الزام عائد کیا جارہاہے۔

جمعہ کو گوٹے گالی فاریسٹ  علاقے  میں لکڑیاں لانے جنگل میں پہنچی رشیکا رمیش دیسائی نامی عورت بندوق کی گولی کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوکر ضلع اسپتال میں زیر علاج ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک ٹرگر گولی 28سے زائد ٹکڑے ہوکر چھوٹی انگلی اور بائیں بازو کو شدید زخمی کرگئی ہے البتہ خاتون جان کے خطرے سے باہر ہے۔  گولی لگتے ہی عورت بے ہوش ہوگئی ، گولی کی آواز سن  کر شوہر دوڑکر آیا تو معاملے کا پتہ چلا ہے۔ شام کے اندھیرےمیں واقعہ پیش آنے کی وجہ سے ملزمان کا پتہ لگانا ممکن نہیں ہوا ہے۔ البتہ یقینی طورپر کہا جارہاہے کہ جانور کا شکار کرنے کے دورا ن  دیسی بندوق کی گولی  خاتون کو لگی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ہاتھ کو گولی لگنے سے عورت کی جان جاتے جاتے بچی ہے۔ اس سلسلے میں عوام کا کہنا ہے کہ پولس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مناسب جانچ کرتے ہوئے غریب خاتون کے ساتھ انصاف کریں۔


Share: